کانگریس نے آج الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پنجاب، اتر پردیش
اور دیگر ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے 2000 روپے
کا نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی
کو فائدہ مل سکے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم کے دفتر میں سابق وزیر پرتھوی راج
چوہان نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ
حکومت 500 اور 1000 روپے کے نوٹ
بند کر کے 2000 روپے کا نوٹ اس لئے لائی ہے کہ اتر پردیش، پنجاب اتراکھنڈ
اور دیگر ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پیسے کے لین دین میں
بڑے نوٹوں کا آساني سے استعمال کیا جا سکے۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ دو ہزار روپے کا نوٹ ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے
نوٹ کے مقابلے میں 15 فیصد چھوٹا ہے اور اس کی پرنٹنگ پر خرچ بھی زیادہ آ
رہا ہے۔